پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے کرکٹ کی دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں آئی پی ایل 2025 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز معطل کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
بھارتی بورڈ کو اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان بھارتی خسارے سے پریشان ہیں جبکہ اسپانسرز معاہدے ختم کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنے کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اندرونی طور پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے آئی پی ایل ملتوی کرنے سمیت دیگر پسپائی کے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران میچ رکوا کر شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل کے بعد
پڑھیں:
سیالکوٹ میں نالہ ایک کا بند ٹوٹ گیا، دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل کو خطرہ
میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ڈھلم بلگن کے مقام پر نالہ ایک کا بند ٹوٹنے سے پانی قریبی زرعی اراضی میں داخل ہو گیا، جس کے باعث دھان کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
مقامی شہریوں کے مطابق پانی تیزی سے کھیتوں میں پھیل رہا ہے، جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تاحال انتظامیہ یا متعلقہ محکموں کا کوئی اہلکار امدادی کارروائی کے لیے موقع پر نہیں پہنچا۔
کسانوں اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بند کی فوری مرمت اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ زرعی زمینوں اور فصلوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی