راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔

رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔

تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔

مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی، برنالہ سیکٹر میں شدید فائرنگ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر

پڑھیں:

تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار آپریشن بند کیا جائے ،محبوب اعظم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-8

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم، کراچی ڈویژن کے صدر محمود حامد، نائب صدور جاوید حاجی عبداللہ ،سید نوید احمد اور سیکرٹری جنرل عثمان شریف نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر مارکیٹوں میں انتظامیہ کی ظالمانہ توڑ پھوڑ سامان کی لوٹ کھسوٹ اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کی  پرزور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معیشت وتاجر دشمن آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے، تاجر رہنماؤں نے کہاکہ  لیاقت آباد ،صدر، قائد آباد، فیڈرل بی ایریا اور کراچی کے دیگر علاقوں میں جس طرح تجاوزات کے نام پر تاجروں اور عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے وہ کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت روبہ زوال ہے لوگوں کے کاروبار ٹھنڈے ہو چکے ہیں، عوام کی قوت خرید ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث ختم ہو چکی ہے، غریب ایک ایک کلو آٹے کے حصول کے لیے پریشان ہیں اور انتظامیہ تجاوزات کے نام پر تاجروں کے ٹوٹے پھوٹے کاروبار کو بھی تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم تجاوزات کے حق میں نہیں مگر اس بات کا تعین کیا جائے کہ ان تجاوزات کو فروغ دینے میں کون سے سرکاری اہلکار ملوث ہیں، یہ سب تجاوزات ان کی ناک کے نیچے اور ان کی کرپشن کے نتیجے میں بڑھتی ہیں، لہٰذا ان سرکاری اہلکاروں کا احتساب ہونا چاہیے ،نہ کہ بازاروں کے اندر لگے ہوئے قانونی شیڈز کو جس کے ٹیکسوں کی ادائیگی تاجر کرتے ہیں کرین کے ذریعے سے توڑ دیا جائے اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان ضبط کر کے ان کے کاروبار کو سیل کر دیا جائے۔ اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے کہا کہ ظالمانہ توڑ پھوڑ اور تاجر دشمن آپریشن کے خلاف پیر 10نومبر 2025 کو تاجر نمائندہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت قومی خزانے کو 70 فیصد ٹیکس دینے والے شہر کراچی کے تاجر ہر سہولت سے محروم ہیں شہر کی اہم مارکیٹوں میں 4،4 اور6،6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہے ،بارش کے بعد جو سڑکیں بہہ گئی تھی وہ اب تک تعمیر نہیں کی گئیں ،شہر کی سڑکیں موہنجوڈاڑو کا نمونہ بنی ہوئی ہیں، ان خراب حالات میں بھی تاجر اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ہاتھ پیر مار رہے ہیں، جسے حکومتی اہلکار ناکام بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاجر اب اور ظلم برداشت نہیں کریں گے، اس ظلم کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار آپریشن بند کیا جائے ،محبوب اعظم
  • 27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال
  • نماز:تعدیلِ ارکان
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • امن کی آڑ میں گھسنے کی کوشش
  • راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا
  • 32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
  • نارروال: نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی
  • نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی
  • ماضی کے ریپر ظہران ممدانی عرف ’چھوٹی الائچی‘ کا اپنی نانی پر گانا مشہور کیوں ہوا؟