راولپنڈی: قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔
رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔
تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔
مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔
ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
راولپنڈی(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرفصیح کو کراچی سے سکھر زون کا انچارج بنا دیا گیا۔ این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔