پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت کی جائے گی۔ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت کے ورثا
پڑھیں:
وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی
ایمل ولی خان—فائل فوٹوعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کے پی پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کیخلاف درخواست مستردایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عشقِ قوم والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں عشقِ ریاست والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، ان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے، نہ ملک کی۔