WE News:
2026-07-24@07:08:57 GMT

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور

عرب نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد اعلیٰ سعودی حکام سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد سے قبل ان کا یہ دورہ کافی اہم ہو سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملات پر ہونے والے مذاکرات کے پس منظر میں بھی سعودی عرب سے ایران کا یہ رابطہ اہم ہے، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور ایران کا فلسطین اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر جائیں گے، جہاں ایران اور عرب دنیا کے مکالمے کے حوالے سے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews استقبال ایرانی وزیر خارجہ جدہ سعودی عرب عباس عراقچی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وی نیوز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان