Daily Pakistan:
2025-08-10@19:36:10 GMT

پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو ایک باوقار اور خوددار قوم کے شایانِ شان ہے۔ ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بھارت کے ائیربیسز  دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، اور آج پوری پاکستانی قوم نے اتحاد، عزم اور غیرت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم ایک خودمختار اور غیرتمند قوم ہیں، اور اگر ہماری خودمختاری پر کوئی حملہ کرے گا تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کریں گے۔

کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو دشمن کو ناکام بنانے پر مبارکباد

شہباز شریف نے بھارتی اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے بلااشتعال جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، لیکن ہماری بہادر افواج نے ضبط اور دانشمندی سے کام لیتے ہوئے ایسا جواب دیا جو عسکری تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر ہم نے پہلے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن جب دشمن باز نہ آیا تو ہم نے اس کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے صرف چند گھنٹوں میں دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا، اور بھارت کے جدید رافیل طیارے بھی ہمارے شاہینوں کے سامنے فیل ہوگئے ۔ ہماری افواج کے جذبے اور عوام کی یکجہتی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوم ہے۔

دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے

انہوں نے افواج پاکستان، خصوصاً فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد، جنرل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت تمام افواج کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہید ارتضٰی عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا پھول تھا جو کھلنے سے پہلے مرجھا گیا۔ وزیراعظم نے ہر شہید کی ماں کے صبر اور قربانی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے سیاسی قیادت اور پارلیمان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے قائد نواز شریف، صدر آصف زرداری، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دشمن کی جھوٹی خبروں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

جنوبی وزیرستان میں 1 روز کیلئے کرفیو نافذ

عالمی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ، محمد بن سلمان، محمد بن زاید، شیخ تمیم، رجب طیب اردوان اور خاص طور پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، اور آج کی تقریر چین کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔  وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر جنگ بندی کی پیشکش کو مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم کیجانب سے مبارکباد

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے  وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب گامزن ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

دوسری جانب طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم سے گفتگو  میں کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور آپ سے کیا وعدہ پورا کیا،یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا۔ طالب علم نے کہا کہ آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی ، آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ آذربائیجان جناب الہام علیئیف سے ٹیلیفونک گفتگو
  • وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
  • سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم کیجانب سے مبارکباد
  • سیلاب سے متاثرہ طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا
  • یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن  ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
  • آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب سے ہزاروں نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں: وزیرِ اعظم
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت، وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی