ایل او سی پر بسنے والوں کے حوصلے بلند، دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود عوام کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے نوسیری کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ حصے کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر حکومت نے کہاکہ عوام، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل او سی بھارتی فائرنگ پاک فوج شانہ بشانہ لائن آف کنٹرول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل او سی بھارتی فائرنگ پاک فوج لائن آف کنٹرول وی نیوز پاک فوج
پڑھیں:
لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شہید، 7 زخمی
لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، بھارتی فوج آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متعدد پاکستانی پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا دندان شکن جواب
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں بوکھلاہٹ کا عنصر نمایاں ہونا شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری کرتے ہوئے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول سے متصل آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر بلااشتعال فائرنگ بھارتی فوج سول آبادی فارورڈ کہوٹہ کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول ہجیرہ