علی امین گنڈاپور کا بھارتی جارحیت کے باعث شہید یا زخمی ہونے والوں کیلئے مالی معاونت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔
وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم جمعرات کی رات وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔
روبو شنکر نے 1997 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے تامل فلموں میں چھوٹے کردار نبھائے، لیکن بعد ازاں سپورٹنگ رولز اور کامیڈی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ ٹی وی شوز میں اپنے منفرد روبوٹ ڈانس کی بدولت "روبو" شنکر کہلائے۔
ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز چنئی میں ادا کی گئیں۔