ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت کو منوا لیا ہے ہم اپنی فوج کی وطن دوستی اور وطن سے محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں اس سے بھی پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان بشارت عباس قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلی اور بار بار ڈرون حملوں پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہندوستان پرحملہ کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، اس وقت پاکستان میں خوشی کا سماں ہے جس سے پاک آرمی کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں اور پاک آرمی نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانی اپنی فوج کے لیے دعائیہ تقریبات کر رہے ہیں، علاقہ کے امن و امان کے لیے ضروری تھا کہ بھارت کی شرنگیزی کو زبان اور ہاتھ سے روکا جاتا، اس کے لیے پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت کو منوا لیا ہے، ہم اپنی فوج کی وطن دوستی اور وطن سے محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں اس سے بھی پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ جس جرات اور بہادری سے ہماری فوج نے ہمارے ملک کو محفوظ رکھا ہے، ہمیں اپنی فوج پر ناز اور فخر ہے اور انشااللہ یہ فخر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوری دنیا میں ہم اپنی فوج پاک فوج فوج نے کے لیے

پڑھیں:

بنیان المرصوص: پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے:کامران اکمل

سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’‏بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ 'ہم نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔'واضح رہے پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جب کہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ساجد علی سد پارہ نے8167 میٹر بلند چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی 
  • پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، انجمن امامیہ بلتستان
  • ایل او سی پر بسنے والوں کے حوصلے بلند، دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ
  • پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صبحین غوری
  • پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایمان شاہ
  • مرکزی تنظیم لائسنسداران کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی
  • "ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں" بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
  • بنیان المرصوص: پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے:کامران اکمل
  • سینیٹر روبینہ خالد کا مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین، قوم سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل