ماورا حسین کا بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ جیسے نازک وقت میں فلمی شہرت کی بھوک افسوسناک ہے۔
ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پذیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی اداکار اور فلم صنم تیری قسم کے ساتھی ہرش وردھن کے متنازع بیان پر دوٹوک ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر 9 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ماورا نے حب الوطنی پر مبنی اپنی پوسٹس پر بھارتی اداکار کی تلخ تنقید کا بھرپور جواب دیا۔
ہرش وردھن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ماورا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صنم تیری قسم 2 میں سابقہ کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور ماورا کے بیانات پر برہم دکھائی دیے۔
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ماورا حسین نے ناصرف ہرش کو آئینہ دکھایا بلکہ ایسے وقت میں فلمی سیاست چمکانے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
ماورا نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایسے سنگین حالات میں بھی کوئی شخص اپنی خبروں میں جگہ بنانے کے لیے میرے نام کا استعمال کر رہا ہے، جب بچے شہید ہو رہے ہوں اور ہمارے ملک میں دھماکوں کی گونج سنائی دے رہی ہو، تب کوئی کیسے ایسی خود غرضی دکھا سکتا ہے؟
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے عزت رکھی، محبت اور شکر گزاری کا مظاہرہ کیا لیکن افسوس، آپ نے ناصرف جنگ جیسے حساس لمحے کو نظر انداز کیا بلکہ ذاتی فائدے کے لیے قوموں کے زخموں پر نمک چھڑکا۔
ماورا نے آخر میں اپنے پیغام میں کہا کہ میری وفاداری اپنی سرزمین کے ساتھ ہے، فلمیں بعد میں آتی ہیں، پہلے وطن اور انسانیت ہے، اللّٰہ ہمارے فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی حفاظت فرمائے۔
ان کے اس جرات مندانہ اور مدبرانہ جواب نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی، اور مداحوں نے ان کے قومی جذبے کو سراہا۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی اداکار ماورا حسین
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔