کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو دشمن کو ناکام بنانے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ (مجتبیٰ علی شاہ)کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ کے محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جنرل امداد حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور نہ صرف دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ملکی دفاع کے اس کامیاب مظاہرے پر سوشل میڈیا پر بھی کور کمانڈر گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔
پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ظفروال: شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا
ظفروال(نیوز ڈیسک)شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا، ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ظفروال میں سرحدی گاؤں بھولیاں میں مقامی شہریوں نے بھارتی ڈرون کو پکڑلیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاسوسی کی غرض پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون صحیح حالت میں پکڑا گیا، پکڑا گیا ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔
حکام نے مزید تفتیش کے لیے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس کے ڈیٹا اور پرواز کے راستے کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کے مشن کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ بھارت نے پاکستان کے کئی بڑے شہروں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور کراچی میں ڈرون حملے کیے ہیں۔
پریس بریفنگ میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاتھا کہ پاکستان کی سرزمین پر بھارتی ڈرون حملوں میں ایک شہری شہید جب کہ چار فوجی زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 7-8 مئی کی درمیانی شب جارحیت کی کوشش کی، پاکستان کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کم از کم 25 ڈرونز کو مار گرایا، بھارت پاکستانی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں : بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف