کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔

ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید

نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔

ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی سمت کھو دی۔

ملاحوں کو زندہ رہنے کے لیے مچھلیاں پکڑ کر کھانا پڑا جبکہ پانی کے لیے انہیں بارش اور بعض اوقات سمندر کے پانی پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی امریکا ریسکیو ملاح.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی امریکا ریسکیو ملاح

پڑھیں:

تربیلہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں ڈوب گئے

تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا

واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی گہرائی اور کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہیل کی زور دار ٹکر سے کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک

واقعے نے مقامی افراد کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے شہریوں کو کشتی رانی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news تربیلا ڈیم جھیل تمرائی حادثہ کشتی

متعلقہ مضامین

  • کربلا کا پیغام ہے کہ ہمیشہ حق کیلئے اٹھو، مفتی غلام اصغر صدیقی
  • کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
  • قصور: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی،1 شخص جاں بحق
  • قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ نکل آئے، اسماعیل قاآنی کی جشن میں شرکت
  • اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے
  • اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے, ویڈیو وائرل
  • ایرانی جنرل اسماعیل قاآنی زندہ، شہادت کی اسرائیلی افواہیں بے بنیاد ثابت
  • مسلمان سے شادی کرنے پر زندہ بھارتی لڑکی کی آخری رسومات ادا
  • تربیلہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں ڈوب گئے
  • ایشیا عالمی اوسط سے تقریباً دوگنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے. ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن