ویوو Y29 پاکستان میں لانچ، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسمارٹ فون بنانے چینی موبائل کمپنی ویوو نے مہنگائی کے دور میں بہترین فیچرز کا حامل اپنا نیا موبائل ’ ویوو Y29‘ پاکستان میں متعارف کروا دیا، فون کی بیٹری ’ 6500mAh BlueVolt ‘ ہے جو صارفین کو لمبے وقت تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ، فون میں اینٹی ڈراپ آرمَر ڈیزائن بھی موجود ہے، جو اسے روزمرہ کے جھٹکوں اور گرنے سے بچاتا ہے۔
اسمارٹ فون بنانے چینی موبائل کمپنی ویوو نے موبائل فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان میں وائی سیریز میں اضافہ کرتے ہوئے ’Vivo Y29‘ متعارف کروا دیا ہے، ویوو Y29 میں بیٹری 6500mAh نصب کی گئی، فاسٹ چارجنگ: 44W، جو 50فیصد بیٹری کو تقریباً 41 منٹ میں چارج کرتی ہے۔
موبائل میں ریئر کیمرہ 50MP (وائیڈ) + 2MP (ڈیپتھ)، فرنٹ کیمرہ 8MP ہے ۔
پروسیسر اور کارکردگی: چپ سیٹ: Qualcomm Snapdragon 685 (6nm)
CPU: Octa-core (4×2.
GPU: Adreno 610Phonebolee+1WhatMobile+1
ویوو Y29 کا ڈسپلے سائز 6.68 انچ IPS LCD ہے اور اس کی ریزولوشن 720 x 1608 پکسلز ہے، ویوو Y29 کی میموری اور اسٹوریج کی بات کی جائے تو یہ 6 اور 8 ریم کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی سپیس ہے، مائیکرو SD کارڈ کی جگہ بھی ہے۔
پاکستان مارکیٹ میں تقریباً ویوو Y29 کی قیمت 46999 جبکہ 8GB / 128GB اسٹوریج رکھنے والے ویوو Y29 کی قیمت 47,999 اور 8GB / 256GB والے موبائل کی قیمت 49,999 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا اپنا جسم اے آئی کو وقف کرکے بھاری کمائی کا دعویٰ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویوو Y29
پڑھیں:
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب زور دار دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔
ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا پولیس موبائل گاڑی کے قریب ہوا ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔