بھارتی فوجی افسران نے رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جب صحافی نے ایئر مارشل اودیش کمار (اے کے) بھارتی سے پوچھا کہ کیا وہ اس بارے میں اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ بھارت نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں، اور یہ کہ بین الاقوامی میڈیا میں رفال طیارے گرائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس سوال کے جواب میں ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے صحافی سےکہا کہ انہیں یہ پوچھنا چاہیے کہ کیا بھارت نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، خاص طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا ہدف، تو اس کا جواب اثبات میں ہے۔ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ نقصانات کے بارے میں وہ اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا اور وہ دشمن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے۔ایئر مارشل اے کے بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہی کہیں گے کہ انہوں نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ان کے تمام پائلٹ بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔تینوں افسران جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوامی عتاب سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تباہ کر
پڑھیں:
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، بھارت نے راہداری نہ کھولی
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔