یمنی بندرگاہوں پر اسرائیل نے حملہ نہیں کیا، انصار اللہ کے سینئر رکن
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
محمد البخیتی، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کر کے کہا کہ یمن کی بندرگاہوں پر صیہونی حکومت کا کوئی حملہ نہیں ہوا، اگرچہ ان پر بمباری کے امکانات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ کی اعلیٰ سطح کی قیادت کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یمن کی بندرگاہوں پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے صیہونی حکومت کی جانب سے یمن کی تین بندرگاہوں پر بمباری کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان بندرگاہوں پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔ محمد البخیتی، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کر کے کہا کہ یمن کی بندرگاہوں پر صیہونی حکومت کا کوئی حملہ نہیں ہوا، اگرچہ ان پر بمباری کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے الجزیرہ مباشر کو انٹرویو میں کہا کہ یمن کی کارروائیاں صیہونی حکومت کے خلاف جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن، اسرائیل کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ جنگ کے نئے اصول مسلط کرے اور عرب خطے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے۔ چند گھنٹے قبل، صیہونی حکومت کی فوج نے یمن میں رأس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیلی حکومت نے ان بندرگاہوں میں موجود افراد سے کہا کہ وہ فوراً ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔ کچھ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے ان تین یمنی بندرگاہوں پر بمباری کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کوئی حملہ نہیں انصاراللہ کی کی بندرگاہوں بندرگاہوں پر صیہونی حکومت کہا کہ یمن یمن کی
پڑھیں:
جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔(جاری ہے)
عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنی کی درخواست کی گئی۔عمر ایوب کے وکلا نے بتایا کہ عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ رجوع کیا ہے، حفاظتی ضمانت کے بغیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تاہم عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ عدالت سے سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کریں، سزا یافتہ مجرم کو حفاظتی راہداری ضمانت نہیں ملتی، سرنڈر سے پہلے ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔