بیجنگ :چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے  چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی اعلی سطحی مذاکرات کھلے، گہرے اور تعمیری تھے، جن میں اہم اتفاق رائے  اور عملی پیشرفت حاصل ہوئی۔  فریقین نے چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔حہ  لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کے بعد، مذاکرات ثمر آور رہے ہیں اور مساوات پر مبنی مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جو  اختلافات کو مزید کم کرنے اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔حہ  لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں بلکہ عالمی معیشت کے استحکام اور ترقی پر بھی گہرا اثر رکھتے ہیں۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر رواں سال 17 جنوری کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ہونے والے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کرنے، مسائل کے حل کے لیے عملی رویے اپنانے ، کھلے دل سے مکالمہ اور  مساوات پر مبنی مشاورت کرنے، اختلافات پر قابو پانے، تعاون کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، تعاون کی فہرست کو طویل کرنے، تعاون کے کیک کو بڑا کرنے، چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی ترقی دلانے اور عالمی معیشت کو زیادہ یقین اور استحکام فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقتصادی اور تجارتی

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق

پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار برطانیہ پاکستان

متعلقہ مضامین

  • تجارتی جنگ ٹل گئی ؛امریکہ اور چین ٹیرف کم کرنے پر متفق
  • چین امریکا تجارتی جھگڑا ختم، دونوں محصولات کم کرنے پر راضی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق
  • امریکا اور چین کا 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف واپس لینے پر اتفاق
  • چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت
  • چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات کے بڑے مواقع موجود ہیں، چینی نائب وزیراعظم
  • چین، امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق
  • امریکا اور چین میں تجارتی خسارہ کم کرنے پر معاہدہ، تفصیلات مؤخر کیوں کی گئیں؟
  • پاکستان، چین، افغانستان کا اقتصادی و سکیورٹی تعاون ‘ علاقائی استحکام پر اتفاق