اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔
دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں غربت کی شرح کس رفتار سے بڑھ رہی ہے،اس حوالے سے حکومت لاعلم نکلی۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گیاہے کہ ملک میں غربت کی شرح کا آخری سروے 19-2018 میں کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.

9 فیصد تھی، خاندان کی مجموعی آمدن اور اخراجات کے تازہ ترین سروے 2025 میں طے ہے۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات شرح غربت کے تعین کے لئے ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔

عسکری نقسانات کے علاوہ بھارت کو کن کن شعبوں میں ہزیمت اٹھانا پڑی، دفاعی تجزیہ کار نے لسٹ جاری کردی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے لئے

پڑھیں:

قومی اسمبلی: بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد:

بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔

قرارداد میں شہداء کی قربانیوں کو قومی اتحاد و فخر کی علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو مشکل وقت میں سہارا دینے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔

قرارداد میں خطے میں امن کے لیے پُرامن مذاکرات پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا، قومی اسمبلی نے آئینی کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی
  • قومی اسمبلی: بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
  • قصور: بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ
  • قصور، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • انجینئر حمید حسین کی ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے ملاقات، مسئلہ پاراچنار کے حل کیلئے بات چیت
  • سائبر حملوں کا خدشہ: قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے  اہم ایڈوائزری جاری کردی
  • پنجاب: بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری
  • بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام