قوم ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدرمملکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے قوم اور ملکی سالمیت کا کامیابی سے دفاع کیا، آپریشن بنیان مرصوص سے ہماری بہادر افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی صریح جارحیت نے پوری پاکستانی قوم کو مزید متحد اور مضبوط کردیا ہے، پاکستانی قوم اور اس کی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ صدر مملکت نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ صدر مملکت نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت نے
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہداء کو خراجِ عقیدت، آپریشن “بنیان مرصوص” کو دفاعِ وطن کی شاندار مثال قرار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔
صدر زرداری نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے اور ہماری بہادر افواج نے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی پر آنچ آنے کی صورت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 2