اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کا سربراہ مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو اہم انتظامی عہدہ سونپتے ہوئے پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلوے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے ہوئے PMDU کے سربراہ کے طور پر بھی اضافی ذمہ داری انجام دیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے یہ تعیناتی رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 کے تحت عمل میں لائی ہے، جو وزیراعظم کو وزرائے مملکت کو اضافی فرائض تفویض کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
بلال اظہر کیانی کی PMDU میں تعیناتی کا مقصد حکومتی پالیسیوں اور عوامی خدمات کی مؤثر نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور مختلف سرکاری منصوبوں کی پیش رفت پر نظر رکھنے والا کلیدی ادارہ ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال اظہر کیانی کی انتظامی صلاحیتوں اور عوامی رابطوں کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد از جلد منتقل کیے جا سکیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔