ہمارے والد اصول پسند آدمی، کوئی ڈیل نہیں کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں نے کہا ہے کہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، ان کا ایمان بہت مضبوط ہے، اور وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے والد کو 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر سکتے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن 2،2 مہینوں تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کاروبار شروع کر دیا لیکن کون سا؟
انہوں نے کہاکہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، یہ ساری تکالیف وہ اس لیے برداشت کر پاتے ہیں کیونکہ ان کا ایمان بہت مضبوط ہے، وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
قاسم اور سلیمان نے کہاکہ والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا ہے لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے سوچا تھا کہ یہ چند ہفتے کے لیے ہوگا، اب تو 2 سال ہو گئے، اُنہوں نے عمران خان کو دھندلانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی تصاویر کو بھی مٹا دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جب والد سے بات کرائی جاتی ہے تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی ہے، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے ہیں، باقی ہماری زندگیوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، وہ اُنہیں توڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔
قاسم اور سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے والد 70 سال کی عمر کے ہیں، اُنہیں گولی مار دی گئی، علاج کےلیے ڈاکٹر بھی نہیں دیا گیا، یہ انصاف نہیں، اذیت ہے، آج وہ سزائے موت کے قیدیوں کے لیے بنائے گئے سیل میں ہیں، جہاں نہ روشنی ہے، نہ وکیل اور نہ ہی ڈاکٹر کو رسائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں قاسم خان کے بولنگ ایکشن کا موازنہ عمران خان سے: ’ کہیں قاسم خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم نہ بن جائیں‘
واضح رہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان برطانیہ میں اپنی والدہ جمائما خان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ جمائما عمران خان کی پہلی بیوی ہیں جن کو وہ طلاق دے چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل انٹرویو بانی پی ٹی آئی جمائما خان سابق وزیراعظم عمران خان عمران خان کے بیٹے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل انٹرویو بانی پی ٹی ا ئی عمران خان کے بیٹے وی نیوز ڈیل نہیں کریں گے کہ ہمارے والد عمران خان کے اور سلیمان
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن بن قاسم پارک مندر کی دیوار سے گر کر ایک شخص ہلاک
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک مندر کی دیوار سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ایس ایچ اوبوٹ بیسن محمد ریاض نے بتایا کہ کلفٹن میں واقع مندر میں ایک تقریب چل رہی تھی جس کو دیکھنے کے لیے دو بھائی مندر کی دیوار پرچڑھ گئے۔
اچانک ایک بھائی توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے دیوار سے گرگیا، گرنے والے والا شخص چوٹ لگنے کے سبب ہلاک ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ جیٹا ولد چندوکے نام سے یوئی۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن کا کہنا یے کہ پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔متوفی مندر کے اطراف کا رہائشی بتایا جاتا یے۔