چیمپینز ٹرافی مینٹورشپ: شعیب ملک برطرف ہوئے یا مستعفی؟ سابق کپتان کا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا کہ میں بطور ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد کیا اور اس حوالے سے اپنا تحریری استعفیٰ بھی جمع کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مینٹورز کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن جب میں نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی ذمہ داریوں پر غور کیا، تو مجھے اندازہ ہوا کہ متعدد ذمہ داریاں ایک ساتھ سنبھالنا میرے لیے ممکن نہ ہوگا، اور اس کا اثر پاکستان کرکٹ اور دیگر ذمہ داریوں پر پڑ سکتا ہے۔ سب کے ساتھ انصاف کے تقاضے کو مدِنظر رکھتے ہوئے، مجھے یقین ہے کہ یہ موزوں وقت ہے کہ میں یہ ذمہ داری چھوڑ دوں۔
Grateful to PCB for the opportunity but it’s time to move on from my role as a Mentor! ????
Thank you for your support! ???? pic.
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) May 13, 2025
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی جناب محسن نقوی، پی سی بی کی ایگزیکٹو ٹیم، اپنے سابق ساتھی اور ڈائریکٹر آف چیمپئنز ایونٹس وہاب ریاض، اسٹالینز کے کوچنگ اسٹاف، اور سب سے بڑھ کر اُن کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنا تجربہ بانٹنے کا موقع دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت ترین کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک نہایت خوشگوار اور یادگار تجربہ رہا، جسے میں ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کر رکھوں گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ میں پی سی بی اور تمام متعلقہ افراد کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ کرکٹ میری رگوں میں دوڑتی ہے، اور میں مستقبل میں بھی کسی بھی حیثیت میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ شعیب ملک مینٹورز کا استعفیٰذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ شعیب ملک مینٹورز کا استعفی پاکستان کرکٹ شعیب ملک پی سی بی کا کہنا کہ میں
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
میلبرن(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 1966 میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی۔
بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کاؤپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے۔
کاؤپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی