نواز شریف کا کوئی ایک جواب دکھادیں جو اس نے مودی کو دیا ہو؟ علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کیا آپ کو نواز شریف کا کوئی جواب نظر آیا جو اس نے مودی کو دیا ہو؟ لاہور میں مودی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہمیں مودی سے کوئی غرض نہیں ہمیں پاکستان سے غرض ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لوگ جنگ کو پی ایس ایل کا میچ سمجھ رہے ہیں مگر یہ میچ نہیں ہے، جنگیں اناؤں پر شروع ہوتی ہیں ان سے ملک کے ملک تباہ ہوجاتے ہیں، ہمیں جنگ کی مزید تیاری کرنی چاہیے کیوں کہ مودی ہمارے حملوں کا جواب ضرور دے گا، ہمارا پانی بند ہوگیا تو ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کو جیل میں ڈالا وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، ان کے کیسز نہیں سنے جارہے اگر ججز ان کے کیس لگائیں تو آدھے گھنٹے میں بانی باہر آسکتے ہیں، بانی کو تنہا کیا جارہا ہے یہ فوج نہیں شخصیات کررہی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور آرمی چیف کو بانی سے خوف ہے فوج کو خوف نہیں ہے، بانی کا بیانیہ سوشل میڈیا نہیں بنا رہا، بانی کا فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بعدازاں علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے ایک بار میڈیا سے گفت گو کی۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے اِس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا آپ لوگوں کو الرٹ رہنا ہے، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لاء ختم کردیا ہے جو بھی ووٹ دے رہے تھے اس ترمیم کے حق میں وہ آرڈر مان رہے تھے سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لاء ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی اس سے دنیا میں مذاق اڑے گا اس پر آپ نے ملک کا تماشا بنایا ہے اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے ججز اور عدلیہ کی آزادی آپ نے لے لی ہے، اب وہ آرڈر پر فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟ علیمہ خان نے وجہ بتادی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔
علیمہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔
اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔
علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانیٔ پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
Post Views: 2