بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں انکاؤنٹر کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے والے ایک سینیئر بھارتی پولیس افسر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ (کشمیری نوجوان) فائرنگ کے تبادلے میں پھنس گئے اور مارے گئے۔
تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر کے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور بعد ازاں ضلع شوپیاں میں فوجیوں کے ذریعے ایک فرضی مقابلے میں شہید کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انکاؤنٹر بھارتی فوج جعلی مقابلے مقبوضہ کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکاؤنٹر بھارتی فوج جعلی مقابلے جعلی مقابلے بھارتی فوج مقابلے میں شہید کردیا
پڑھیں:
کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی
ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط یا پھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا جاتا ہے۔ 2004ء میں بابائے حریت سید علی گیلانی کی طرف سے قائم کی گئی تنظیم تحریک حریت کشمیر کے دفتر کی ضبطگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا انتقال ہو گیا ہے تاہم ان کی بیوہ وہاں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے بدھ کو کالے قانون یو اے پی اے کے تحت حیدر پورہ سرینگر میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کی تین منزلہ عمارت جو تحریک حریت کا ہیڈکوارٹر بھی تھا کی ضبطگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔