6 کے مقابلے میں زیرو! پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کی موثر آواز بن کر ابھرے،تیزی سے سوشل میڈیا پرچھاگئے۔ہم ایک مکمل پیشہ ورفوج ہیں، 6 کے بجائے دشمن کے 10 جہاز گراسکتے تھے مگراپنی جانب سے اچھا پیغام دینے کی کوشش کی، یہ بات ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے اتوارکو ڈی جی آئی ایس پی آرکیساتھ بریفنگ میں کہی تھی۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا ہرسوال پرموثر اور مدلل جواب عکاسی کرتاہے کہ پاک فوج کی تربیت اعلیٰ عسکری بنیادوں پرہوئی ہے۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ  کے جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا،وہ نے فائٹراسکواڈرن اورایک آپریشنل ایئربیس کی کمانڈ کرچکے۔وہ ایئرہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف کے طور پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔چین سے ملٹری آرٹس میں ماسٹرز کی ڈگری اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر خدمات انجام دے چکے ہیں.

سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کمانڈر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ڈی جی پی آر ایئر فورس اور ڈی جی وارفیئر اینڈ سٹریٹیجی کے طور پر بھی کام کر چکے۔اِس وقت ایئر ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (آپریشنز) کے طور پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں،انہیں ستارہ امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازاجاچکاہے۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی موثر اور مدلل پریس کانفرنسز نے نوجوانوں میں قومی جزبہ مزید ابھار دیا ہے. نوجوان اپنی وٹس اپ ڈی پیز اور اسٹیٹس پر پاک فضائیہ کی ویڈیوز و تصاویر لگارہے ہیں جبکہ  اورنگزیب احمد کو ایک  قومی ہیرو کے طور پرسمجھاجارہاہے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے طور

پڑھیں:

وائس ایئرمارشل اورنگزیب کے چرچے ، نام ایکس پر ٹرینڈ کر نے لگا

بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں
ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائیلاگ کو بھارتی فضائیہ کے لیے توہین قرار دیا۔انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص پر بات کرتے ہوئے ایک موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ، اور پھر انہوں نے دونوں افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا اسکور بتاتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے 6 تباہیاں کیں جب کہ بھارتی فضائیہ نے کوئی تباہی نہیں کی۔ان کے اسی بیان کی کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کی گئیں۔ایکس صارفین نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم قرار دینے کے علاوہ ان کیلئے انگریزی کے الفاظ ‘پوکی’ اور ‘اورا’ کا بھی استعمال کیا۔پوکی کا لفظ نئی نسل اس شخص کیلئے استعمال کرتی ہے ، جس سے وہ اظہار محبت کرتی ہے ۔یہ لفظ خوبصورت اور پیارے انسان سمیت انتہائی قریبی شخص کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اسی طرح اورا کا لفظ بھی ایسی شخصیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، جس کی سحر انگیز شخصیت ارد گرد کے ماحول پر طاری ہوجائے ۔ایکس صارفین نے وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے پوکی اورا سمیت دیگر الفاظ کا استعمال کیا جب کہ صارفین نے ان کی باڈی لینگویج کی بھی تعریفیں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • وائس ایئرمارشل اورنگزیب کے چرچے ، نام ایکس پر ٹرینڈ کر نے لگا
  • اورنگزیب نام بھارت کیلئے آج بھی بھیانک خواب۔۔ پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد آخر ہیں کون؟
  • بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟
  • پوکی سے اورا تک‘ وائس ایئرمارشل اورنگزیب کے چرچے
  • ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
  • فضائیہ کے سربراہ اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
  • پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد
  • پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد
  • ’PAF v IAF 6-0‘ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی