پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور 25 اہداف کو انگیج کیا : ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔
پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔طلال چوہدری نےمزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دباؤ میں ہے۔
نور مقدم قتل کیس ، ظاہر جعفر کے وکیل کی التواء کی استدعا مسترد
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارت کے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :