مقدس اوراق کی حرمت کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کی پیکجنگ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘قرآن کی خدمت کے لیے پولیس کی نوکری چھوڑ دی، ڈیڑھ لاکھ شہید قرآن جمع کر چکا ہوں’

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کے لیے پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیا کی ریپنگ، پیکجنگ کے لیے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے، دینی اعتبار سے یہ حساس نوعیت کا مسئلہ ہے جو امن و امان کی صورتحال بھی خراب کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے لیے کیسے اقدامات کی ضرورت ہے؟ او آئی سی کا پالیسی بیان سامنے آگیا

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس بے ادبی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مقدس الفاظ اور آیات والے کاغذات اور اخبارات کے ریپنگ، پیکجنگ کے لیے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام الناس کی آگاہی کے لیے حکمنامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے وسیع تر تشہیر کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اخبارات پنجاب محکمہ داخلہ مقدس اوراق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اخبارات محکمہ داخلہ مقدس اوراق محکمہ داخلہ پنجاب داخلہ پنجاب نے مقدس اوراق کے لیے

پڑھیں:

اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے  میں اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔

والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • 90 روز کے لیے دفعہ 144نافذ کر دی گئی
  • اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
  • مقدس اوراق کے حامل اخبارات میں پیکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی
  • محکمہ آرکائیو  کا قائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ
  • سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
  • سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری
  • پنجاب میں سول ڈیفنس کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
  • محکمہ صحت پنجاب نے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے