خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا کا پراونشل ایکشن پلان سامنے آ گیا۔
پراونشل ایکشن پلان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خط ارسال کر دیا۔
اسلام آبادخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت.
خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمۂ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ کے پی کے خط میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس فوری ختم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ داخلہ نے بذریعہ خط یہ ہدایت بھی کی ہے کہ دہشت گردوں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔