مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشتگردوں کو بھی شکست دینگے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا مشیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔