محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے شائع کی جانے والی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی گئی تھی۔
محمد شامی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتی صحافی پر طنز کستے ہوئے لکھا کہ اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کریں۔معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی ڈرون حملے میںزخمی فیصل آباد کاحوالد ار محمد نوید شہید
لاہور‘فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کا ایک سپوت دھرتی پر قربان ہوگیا‘ 7 چک فیصل آباد کے آرمی جوان کے بہادر بیٹے حوالدار محمد نوید انصاری نے 8 مئی کو دشمن کے حملے خلاف والٹن روڈ لاہور میں اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔ محمد نوید نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ لاہور اور فیصل آباد سرگودھا روڈ حاجی کیمپ میں ادا کردی گئی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازہ گاہ کلمہ توحید اور اللہ اکبر کے نعروں سے گوج اٹھا۔ عوام کی بڑی تعداد نے کئی گھنٹے قبل ہی جنازہ گاہ کا رخ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔