Express News:
2025-05-14@04:06:25 GMT

ایک پیسے میں دو ٹینک کا دور

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

ستمبر 1965 کی جنگ میں ملک بھر میں ’’ایک پیسے میں دو ٹینک ‘‘ کا نعرہ بہت مشہور ہوا تھا۔ جنرل صدر ایوب نے ایک تاریخی تقریرکی تھی جس میں قوم سے پاک فوج کے لیے اسلحے کی خریداری کی اپیل کی گئی تھی کہ اگر وہ اس سلسلے میں ایک پیسہ بھی عطیہ کریں گے تو اس میں بھی ایک پیسہ سے دو ٹینک خریدے جا سکتے ہیں۔

اس اپیل پر قوم نے دل کھول کر عطیات دیے تھے ۔ آج سے ساٹھ سال قبل جنگ ستمبر میں، میں اپنے شہر شکارپور میں تھا اور آئے دن فوج کی نقل و حرکت جاری رہتی تھی اور لاڑکانہ سے سکھر، جیکب آباد اور کندکوٹ جانے کے لیے شکارپور سے گزر کر جانا پڑتا تھا اور جیسے ہی فوجی جوانوں کے ٹرک شکارپور میں گھنٹہ گھر سے گزرتے تھے لوگ پاک فوج کی محبت میں والہانہ طور لپکتے ہوئے ٹرکوں کو گھیر لیتے تھے۔ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے تھے اور پھولوں کے ہار انھیں پہناتے تھے اور شکارپور کی مشہور مٹھائی، اچار، اجرکیں اور دیگر تحائف انھیں پیش کرتے تھے۔

شہر بھر میں فوجی ٹرکوں کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گھنٹہ گھر کی جانب دوڑ پڑتے تھے۔ساٹھ سال قبل جنرل ایوب کی فوجی حکومت تھی اور آج کی طرح قوم سیاسی پارٹیوں میں تقسیم تھی نہ سیاسی پارٹیاں متحرک تھیں، صرف جنرل ایوب کی کنونشن مسلم لیگ کا نام ہی سننے میں آتا تھا، پھر جب 1968 میں ایوب حکومت اور حکومتی مسلم لیگ کے خلاف تحریک چلی تو سیاسی پارٹیاں متحرک ہوئیں اور اس وقت 1967 میں ایوب حکومت کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو بھی پیپلز پارٹی قائم کر چکے تھے ۔

جنگ ستمبر 1965 کے بعد جنرل ایوب خان کی مقبولیت ختم ہو چکی تھی ۔ ایوب خان کی گول میز کانفرنس میں ملک کے سب سیاستدان شریک نہیں ہوئے تھے اور جنرل یحییٰ نے ایوب خان سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا جس کے بعد بھارت نے 1971 میں مشرقی پاکستان پر حملہ کرکے بنگلہ دیش بنوا دیا تھا ۔راقم نے 1968 میں شکارپور سے صحافت شروع کی تھی اور اس سے قبل اخبارات میں بچوں کے صفحات کے لیے لکھنا شروع کیا ہوا تھا ۔ 1969 میں ایوب حکومت کا زوال اور جنرل یحییٰ حکومت کا آغاز دیکھا تھا ۔

جنگ ستمبر میں قوم کا جذبہ دیدنی تھا۔ یہ پاک فوج ہی ہے جس نے ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے قربانیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کی تازہ مثال بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف پاک فوج کی دس مئی کی شاندار کامیابی ہے ، بھارت پاک فوج کے ہاتھوں دندان شکن جواب ملنے کے بعد پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔

پاک فوج کی اس شاندار کامیابی کا سہرا پاک فضائیہ، پاک فوج اور پاک نیوی کے سر ہے اور پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے دس مئی کو نماز فجر کے بعد تلاوت کلام پاک اور دعا کے بعد آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کرایا، اس میں اللہ پاک نے مدد کی اور پاک فوج کو وہ کامیابی ملی جس کا تصور بھی نہیں تھا اور پاک فوج کے لیے بھارت نے بھرپور پروپیگنڈا کیا تھا کہ وہ تو مالی طور پر بھی کمزور ہے کہ جس کو اس کے عوام کی بھی حمایت حاصل نہیں مگر اسی پاک فوج نے بھارت کے 80 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اپنے صرف ساڑھے سات ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ بھارتی غرور خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ بڑا دفاعی بجٹ نہیں ملک سے محبت اور ملک کے لیے جان دینے کا جذبہ اہم ہے جو کامیابی دلاتا ہے۔

اس میں شک نہیں کہ ہمارا دفاعی بجٹ ضرورکم ہے اور موجودہ حکومت نے فوجی بجٹ بڑھانے کے بجائے اپنے ارکان پارلیمنٹ، وزیروں اور ججز کو نوازا ہے مگر اب ضروری ہے کہ قوم 60 سال قبل کی طرح ایک پیسہ دو ٹینک کے جذبے سے پاک فوج کی مالی استطاعت بڑھانے کے لیے حکومت کو نہیں فوج کو عطیات دے تاکہ پاک فوج کا دفاعی بجٹ بڑھے اور وہ موجودہ دفاعی ضروریات کے مطابق ملک کے مکار دشمن بھارت سے مقابلے کے لیے خود کو مزید مضبوط بنائے جس نے مستقبل میں بھی ملک کا دفاع کرنا ہے۔ قوم بھی سیاسی اور مفاد پرستانہ ذہن رکھنے والوں کے مذموم پروپیگنڈے میں نہ آئے اور موجودہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی فوج کے سربراہ کا ساتھ دے جن کی بے لوث قیادت سے یہ کامیابی ملی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک فوج کی پاک فوج کے دفاعی بجٹ دو ٹینک اور پاک کے لیے کے بعد

پڑھیں:

پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ  

(ویب ڈیسک) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوگیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

 قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست
  • مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا، عمر ایوب
  • نو مئی مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا: عمر ایوب
  • نو مئی مقدمات:عمر ایوب، فواد چوہدری ،اسدعمر ودیگرکی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیے کی اڑان
  • بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان
  • پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب
  • پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ