اہل نیوزی لینڈ مہنگائی سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور:
کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں.
پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔
رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی.
اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن پالیسی سخت کی ہے کہ حکمران طبقے کا اقتدار بحال رہے اور برطانیہ میں بھی سفید فاموں کی تعداد شرح پیدائش گھٹنے سے مسلسل گھٹ رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت
عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم