نیب اور مسابقتی کمیشن کے درمیان ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
نیب اور مسابقتی کمیشن کے درمیان ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیب اور مسابقتی کمیشن پاکستان کے درمیان ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کے لیے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد اور چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی موجودگی میں سی سی پی کی سیکرٹری مریم پرویز اور نیب کے ڈی جی آپریشنز محمد طاہر نے مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت شفاف خریداری اور منصفانہ مسابقت کے فروغ کیلئے نیب اور سی سی پی میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
دونوں اداروں کے درمیان تکنیکی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر بھی کام کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت بولیوں کے ڈیٹا تک رسائی، خطرات کی نشاندہی اور قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔چیئرمین نیب نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال میں قانون کے تحت مقررہ قواعدو ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کے ساتھ ساتھ بولیوں میں کسی قسم کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے قومی احتساب بیورو اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کرپشن اور ملی بھگت سے نمٹنا سی سی پی اور نیب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پبلک پروکیورمنٹ میں کرپشن سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لئے نیب سی سی پی کی ڈیٹا اینالائسز مہارتوں سے استفادہ کرے گا ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کارٹلز اور پبلک پروکیورمنٹ میں ملی بھگت کے خلاف نیب سی سی پی کی مدد کرے گا، پروکیورمنٹ کے طریقے اور قوانین پرانے ہوچکے ہیں، میگا کنٹریکٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔چئیرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ سرکاری ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی سخت نگرانی ضروری ہے، مسابقتی کمیشن اور نیب کے درمیان سرکاری پروکیورمنٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن اور نیب کے مابین ڈیٹا اور شواہد کے تبادلہ سے تحقیقات کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ کمٹیشن کمیشن نے حا ہی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بولیوں میں گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا، کیونکہ سرکاری خریداری میں گٹھ جوڑ قومی وسائل کا بڑا نقصان ہے۔ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مسابقتی کمیشن شواہد کی بنیاد نیب کو مجرمانہ کارروائی کے لیے ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے، سی سی پی نے اب تک 136 ممکنہ کارٹل کیسز کی نشاندہی کی، سی سی پی نے تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری 10 کروڑ روپے جرمانے کی صورت میں وصول کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسابقتی کمیشن چیئرمین نیب کے درمیان نے کہا کہ سی سی پی نیب اور اور نیب
پڑھیں:
زیلنسکی اور الجولانی کی ایک دوسرے کو گلے لگا نے کی ویڈیو وائرل
تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ آج یوکرین اور شام نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہم اس اہم قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور استحکام کے لئے شامی عوام کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران، ہم نے تعاون کو فروغ دینے ، دونوں ممالک کو درپیش سلامتی کے خطرات اور ان کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ہم نے باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اپنے تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔