شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔
روز نامہ امت کے مطابق حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔
اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔
مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراءکی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور موثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شفقت علی
پڑھیں:
اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے: اسد عمر
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹوپی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے ہیں، اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ اب ہم کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔