پاکستانی نژاد شفقت علی کینیڈا کے وزیر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نڑاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے وزرا کی تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا ہے، جن کی تعداد سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں 39 تھی، تاہم کچھ اہم عہدوں پر وزرا کو برقرار رکھا، جن میں وزیر خزانہ فرانسوا-فلپ شیمپین اور امریکی تجارت کے امور دیکھنے والے ڈومینک لی بلینک شامل ہیں۔انہوں نے میلانیا جولی کو چار سال بعد خارجہ امور سے ہٹا کر انڈسٹری کے معاملات سونپ دیے جبکہ ان کی جگہ انیتا آنند کو لگا دیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق سی بی سی اور سی ٹی وی کے لیے سیاسی پروگرام کرنے والے ایک صحافی ایون سولومن کو مصنوعی ذہانت کا وزیر بنایا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کورنگی زمان ٹاؤن سو کوارٹر کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی سے رپورٹ طلب کرلی ، شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں چوکیدار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 2 افراد کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئیں۔
جہاں ان کی شناخت 40 سالہ نور نبی ولد شاہ عالم اور 32 سالہ الیاس ولد محمود اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 25 سالہ اسمٰعیل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ مضروب کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔
اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
وزیر داخلہ سندھ نے زمان ٹاؤن میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی سے تفصیلات طلب کرلیں، انھوں نے ہدایت جاری کی ہیں کہ جامع تفتیش اور تحقیق سے واردات میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
علاقے میں خوف و دہشت پھیلانے والے عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے دریں اثنا بن قاسم کے علاقے جمعہ حمایتی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 35 سالہ ساجد زخٰمی ہوگیا۔
جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ، ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مضروب کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پستول کی صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے جبکہ مضروب کو ایک گولی پیٹ پر لگی تھی۔
تاہم پولیس نے نائن ایم ایم پستول اور جائے وقوعہ سے ملنے والا گولی کا خول اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔
بن قاسم کے علاقے کے علاقے میں مقامی کمپنی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او بن قاسم کے مطابق مضروب کی شناخت بشیر کے نام سے کی گئی جو کہ کمپنی کا چوکیدار ہے جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
کورنگی 4 نمبر میں فائرنگ سے 65 سالہ محمد صادق زخمی ہوگیا ، عوامی کالونی پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا۔
شاہ فیصل کالونی کے علاقے 2 نمبر میں فائرنگ 62 سالہ مجیب الرحمٰن نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جبکہ رضویہ کے علاقے ناظم آباد گولیمار میں فائرنگ سے 35 سالہ احتشام نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔