پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لئے 10 بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔ ماڑی انرجیز کے خط کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، ترکش پیڑولیم اور گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کے درمیان جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ خط کے مطابق حکومت پاکستان نے تمام کمپنیوں کو نئے قدرتی ذخائر کی دریافت کے لیے لائسنس کا اجرا کردیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیل و گیس کے ذخائر ذخائر کی دریافت بلاکس سے ذخائر ذخائر دریافت خط کے مطابق میں واقع
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
خیبرپختونخوا میں مالی بد عنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا جب کہ مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا کروڑوں روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔
زرائع کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ اسکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔