کراچی، شہر بھر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں رات پیش آنے والے مختلف پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پہلا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نورانی بستی میں ہوا جہاں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں ایک اور شخص عمر زمان زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت گھریلو جھگڑے یا ذاتی رنجش کی بنیاد پر معلوم ہو رہی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی، لانڈھی میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون زخمی، ایک ڈاکو ہلاک
جبکہ تیسرے واقعے میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 فلاح مسجد کے قریب سے ایک تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم ولد محمد افضال کے نام سے کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان،مزداٹرک خوفناک حادثے کا شکار، 13جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)خانوزئی مسلم باغ (صوبہ بلوچستان)سے پیر اصحاب پہاڑپور جانے والا مزدا ٹرک کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3بچوں اور 6خواتین سمیت 13 افرادجاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مزدا ٹرک میں مال مویشی اور دیگر گھریلو سامان بھی موجود تھا، تھانہ مغل کوٹ کی حدود میں دانہ سر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 13افراد
موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں 28 سالہ یوسف ولد ظاہر خان، 8سالہ امان اللہ ولد فیض اللہ اور 26 سالہ دریا خان ولد بہادر خان شامل ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں مزداٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔