نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔
لیویز حکام کے مطابق قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے۔
نوشکینوشکی ٹرک تیل سانحہ کے دو اور زخمی کراچی میں...
لیویز حکام نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے افراد گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، چاروں افراد کو چند روز قبل نوشکی میں احمدوال کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔
لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں لاشیں نوشکی کے علاقے گلنگور سے ملی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانحہ اسلام آباد‘وانا نے قوم کوغمزدہ کردیاہے‘مفتی یحییٰ مجید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مفتی یحییٰ مجید نے اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ملک کے امن و استحکام پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سانحات نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، بے گناہ جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی المیہ ہے۔مفتی یحییٰ مجید نے کہا کہ اسلام میں شدت پسندی، قتل و غارت اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دین اسلام امن، رواداری اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے۔