کراچی، دو مختلف حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ سپرہائی وے بس ٹرمینل کے قریب ایک ٹرک کی ٹکر سے رکشا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قطب الدین کے نام سے کی گئی، اور اس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
دوسری واقعے میں لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت سید قمرالدین کے نام سے کی گئی، اور اس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ موسیٰ اور 19 سالہ فہد شامل ہیں۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شان چورنگی سے چمڑا چورنگی کی طرف آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔