پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلیے بڑے پیمانے پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے 10 بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔
خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔
ماڑی انرجیز کے خط کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، ترکش پیڑولیم اور گورنمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کے درمیان جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
خط کے مطابق حکومت پاکستان نے تمام کمپنیوں کو نئے قدرتی ذخائر کی دریافت کے لیے لائسنس کا اجراء کر دیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیل و گیس کے ذخائر کے مطابق
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،علیمہ خان
لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کو کہا۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔