لاہور بھی ڈمپر کے نشانے پر، 5 شہری جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال کر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کے مطابق 4 شہری موقع پر ہی ہلاک ہوچکے تھے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق، حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں: 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا
ریسکیو ٹیم نے مزید کہا کہ ڈمپر کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا ہے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے کوئی پھنسے نہ رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آخری منٹ اسٹاپ باغبان پورہ بریک فیل ڈمپر ریسکیو 1122 لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا خری منٹ اسٹاپ باغبان پورہ بریک فیل ریسکیو 1122 لاہور کے مطابق
پڑھیں:
راولپنڈی، ملزم نے 2 بہنوں اور والد کو قتل کردیا
علامتی فوٹوراولپنڈی میں ایک اندوہناک واقعے میں ملزم نے اپنی 2 بہنوں اور والد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اڈیالہ روڈ پر اپنی بہن کو قتل کیا اور پھر اسلام آباد کے علاقے عرفان آباد میں اپنے والد اور چھوٹی بہن کو مار ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شیر خوار بھانجے کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا ،3 افراد کے قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے۔