لاہور: ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ موٹرسائیکل خود چلا رہی تھی، حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک
GOMA, DR CONGO:جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں واقع تینگانیکا جھیل کے قریبی گاؤں میں سیلاب سے 100 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا کہ سیلاب جھیل تینگانیکا میں میں آیا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
حکام نے کہا کہ سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں روانڈا کے حامی علیحدگی پسند ایم 23 نے رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران خطے میں حملوں کے دوران سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے اس وقت بھی کنشاسا کے زیرانتظام ہے اورایم 23 کے زیرکنٹرول علاقوں میں شامل نہیں ہے۔
جنوبی ریجن کی حکومت کے ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا نے بتایا کہ سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا اور انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ جھیل تینگانیکا کے ذریعے صرف کاسابا تک رسائی ہے اور ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک فعال نہیں ہے اور اسی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔