کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)منیر احمد مینگل روڈ پر پیپلزپارٹی کی ریلیمیں دھماکا۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے میں پیپلزپارٹی کے متعدد کارکن زخمی۔ دھماکا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ریلی پر کیا گیا۔ ریلی علی مدد جتک کی قیادت میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آج شفافیت اور گڈ گورننس کیلئے افسوسناک دن ہے، رضا ربانی

میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔

سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، عوام کو امریکی صدر سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے منصوبے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں، آئین کے تحت معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مغربی ایما پر کیے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ حکومت کو ایسے اور دیگر منصوبوں پر صوبوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوانے کی کوشش کریں گے، بلاول
  • نوجوان ہماری قوم کی دھڑکن اور ہمارے مستقبل کے مشعل بردار ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • پیپلز پارٹی کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، آفاق احمد
  • آج شفافیت اور گڈ گورننس کیلئے افسوسناک دن ہے، رضا ربانی
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • اقلیتوں کا قومی دن، قائداعظم کے وژن پر عملدرآمد پیپلز پارٹی کا تاریخی عزم ہے، مخدوم احمد محمود
  • ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی
  • ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4مسافر زخمی
  • ٹریک دھماکے سے اڑانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
  • سپیزنڈ دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان