چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایران ایک عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے نئی ڈیل کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے ’گمراہ کن‘ بیان امریکی اور اسرائیلی جرائم کو نہیں چھپاسکتے، ایران
امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قطر امریکا سے 200 ارب ڈالر کے بوئنگ طیارے خریدے گا، جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا اور اربوں ڈالر ضائع کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ایران جو بائیڈن جوہری ہتھیار ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ایران جو بائیڈن جوہری ہتھیار ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ دسمبر میں کینیڈی سینٹر آنرز کی میزبانی کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال 7 دسمبر کو ہونے والے 48 ویں کینیڈی سینٹر آنرز کی میزبانی کریں گے۔ اس تقریب میں اداکار سلویسٹر اسٹالون، اسٹیج اداکار مائیکل کرافورڈ، کنٹری گلوکار جارج اسٹریٹ، گلوکارہ گلوریا گینر اور مشہور راک بینڈ ’کِس‘ کو اعزاز دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں
ٹرمپ نے تمام فنکاروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، جن میں اسٹالون کے ’راکی‘ کردار اور جارج اسٹریٹ کے ریکارڈ توڑ گانوں کا خاص ذکر کیا۔
یہ اعزاز ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جن کے کام نے امریکی اور عالمی ثقافت پر نمایاں اثر ڈالا ہو۔
ٹرمپ کو رواں سال کینیڈی سینٹر کے بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈیموکریٹ صدور کے مقرر کردہ 18 اراکین کو ہٹا دیا تھا۔
تقریب کے انتظامات جاری ہیں اور امکان ہے کہ یہ ایک بڑے پیمانے کا ایونٹ ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ سلویسٹر اسٹالون کینیڈی سینٹر کینیڈی سینٹر آنرز