ایران آج بھی امام خمینی کے مشن پر فلسطین کیلئے ہر قسم کی امداد میں سب سے آگے ہے، امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی و تحفظ کیلئے پاکستان کے فاتح بنیان مرصوص آپریشن حافظ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ کی قیادت میں مسلم حکمران اپنی مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، اسرائیل اور اس کے جنگی جرائم میں شریک سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے اپنی میزبانی میں نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ یوم نکبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مئی 1948ء اسرائیلی ناجائز ریاست کے قیام کو 77 سال گزرنے کے باوجود امت مسلمہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ تسلط انسانیت سوز وحشیانہ مظالم و جارحیت کو نہیں بھولے اور ہر سال 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام کیخلاف احتجاجاً یوم نکبہ مناتے ہیں، آیت اللہ امام خمینیؒ نے اسلامی انقلاب ایران کے بعد سب سے پہلا کام اسرائیلی سفارتخانہ ختم کیا اور جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منائے جانے کا جرأت مندانہ اعلان کیا، قبلہ اول و فلسطین کی آزادی کیلئے قابض غاصب ظالم اسرائیل سے نبرد آزما مقاومتی تحریکوں حماس، حزب اللہ کو منظم و فعال کرکے ہر قسم کی بھرپور امداد کی اور ایران آج بھی امام خمینیؒ کے مشن کو زندہ رکھے ہوئے غزہ فلسطین کیلئے تمام تر پابندیوں و دباؤ کے باوجود ہر قسم کی امداد و نصرت میں سب سے آگے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کی قرارداد میں اسرائیلی ریاست کے قیام سے قبل ہی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناجائز ریاست اور عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے واضح دوٹوک اعلان کیا تھا کہ پاکستان اسرائیلی ناجائز ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ مولانا امین انصاری کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی و تحفظ کیلئے پاکستان کے فاتح بنیان مرصوص آپریشن حافظ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ کی قیادت میں مسلم حکمران اپنی مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، اسرائیل اور اس کے جنگی جرائم میں شریک سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکے ہیں، پاکستان کے علماء مشائخ و غیور عوام فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے فلسطین کی
پڑھیں:
فلسطین کا پرچم بلند کر کےماڈل کا کیٹ واک کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
کوپن ہیگن فیشن ویک میں ایک معروف برانڈ کے شو کے دوران ماڈل اور موسیقار جورا نے اسٹیج پر کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
واک کے دوران جورا نے اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر نسل کشی کے خلاف ابھی اقدام کریں کا پیغام درج تھا۔
A post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بات یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟
انہوں نے لکھا کہ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین کو بھوک سے ختم کر دے، تو ہم یہ بھی مان رہے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگ یہ طے کریں گے کہ اگلی نسل کشی کس اقلیت کی ہو گی۔
یہ احتجاج انڈسٹری کی اہم شخصیات اور شائقین کے سامنے ہوا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرنا تھا۔
Post Views: 10