وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، ملکی سلامتی کے لیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ زمینیں ہیں، خوشحالی ہے، نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی معیشت بھی تباہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے اخبار اور جریدے لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دن رات محنت کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لا رہے ہیں، ایک بار جب مہنگائی بڑھ جاتی ہے تو کم کرنا آسان کام نہیں لیکن آپ کو اس بار بجلی کے بل بھی کم آئیں گے۔

حالیہ پاک بھارت تصادم کے حوالے سے انہوں کہا کہ اس عظیم فتح کے بعد دنیا یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ پاکستان مضبوط اور طاقت ور قوم کے طور پر ابھر رہا ہے، مجھے اس قوم پر فخر ہے، سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، صرف ٹیکس نیٹ کو بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں جو کام ہوئے ہیں، ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 5335 ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا اور 30 سال سے واجب الادا قرض مکمل طور پر ختم کر دیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سینئر وزراء کی بجٹ میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بجٹ میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو میں تاریخی اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا، جبکہ معدنیات کے شعبے میں 30 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب کو خصوصی توجہ دی گئی، جہاں سے گرین بسوں، صاف پانی کے منصوبے اور لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع، تحصیل اور شہر ان کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور پنجاب کے تمام شہریوں کو لاہور جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور گھر گھر ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کو بھارت کیخلاف کامیابی پر خراج تحسین
مریم نواز نے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو فتح دی۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے اصولوں پر کاربند ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن ہم نے کر دکھایا۔

مریم نواز کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابا کیا گیا۔ مریم نواز نے اپوزیشن کی مداخلت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”بولنے دیں، انہیں بولنے دیں“۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے بانی تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہو چکے ہیں اور اب ان کی اپنی جماعت بھی یہی کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، اپنی قیادت کی کارکردگی سے ہے۔ مریم نواز نے اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”آپ ہی کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔“
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستیں منظورکرلیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم
  • جنوبی پنجاب کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم، دیہات کو شہروں کے برابر لائیں گے: مریم نواز
  • مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، 26 ارکان کو معطل کر دیا گیا
  • نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہو گئے: مریم نواز
  • دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن و سلامتی کا پیغام لائے، مریم نواز
  • پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز