برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے bankruptcy کو ختم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری رکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔
محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
حسن نواز نے تقریبا 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔
حسن نواز نے مؤقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے باوجود ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔
گزشتہ برس سرکاری گزٹ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی گئی تھیں
دیوالیہ پن ختم ہونے کے قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں رہتی اور قرض لینے والوں کو قرض کی واپسی سے روک دیا جاتا ہے۔
میڈیا کے بعض حلقوں نے منفی انداز میں رپورٹنگ کر کے حسن نواز شریف کے کاروباری معاملات کو غکط رنگ دیا تھا، دوران تفتیش برطانوی محکموں نے اس حوالے سے زیرو کرپشن اور زیرو بد انتظامی دیکھی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن نواز کے دیوالیہ پن
پڑھیں:
شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتحب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، معاشی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے بھی مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔