لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کیلیے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہوا اور میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد میچز کو دوبارہ لاہور اور پنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی فرنچائزز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں جبکہ چند ایک نے اپنے شیڈول کیوجہ سے ٹیم سے معذرت کی ہے۔

لاہور قلندرز کے مطابق ڈیرل مچل چار مئی کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ مزید میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

شکیب الحسن نے فرنچائز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں لاہور قلندرز کے ساتھ پی ایس ایل کا 10واں سیزن کھیلنے کیلیے پرجوش ہوں، ہماری ٹیم اب ایسی صورت میں ہے جس کیلیے ہر میچ اہم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہے اور میں ہمیشہ پی ایس ایل سے محظوظ ہوتا ہوں۔

پوائنٹس ٹیبل

پی ایس ایل سیزن 10 کے اب تک کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچز میں سے 6 جیت پر 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے 8 میچز کھیلے اور اُسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پشاور زلمی 8 اور ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چٹھے نمبر پر ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی خواتین نے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز پی ایس ایل

پڑھیں:

براڈ نے انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے کا طریقہ بتا دیا

سابق انگلش پیسر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایشز امیدوں کا انحصار ابتدائی 2 میچز پر ہوگا تاہم ہمارے لیے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے رائے میں اگر انگلینڈ پہلے دو میچز میں کوئی مثبت نتیجہ نہ نکال سکا تو سیریز کا کنٹرول آسٹریلیا کے ہاتھ میں چلے جائے گا، کیونکہ پھر میزبان سائیڈ کو جذباتی اور توانائی سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔

اسٹیورٹ براڈ نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ اس مرتبہ تیز ہے، اس میں مارک ووڈ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جوش ٹونگ اور برائیڈن کارس شامل ہیں، ہماری یہی قوت کلیدی خصوصیت بن سکتی ہے۔

براڈ نے بطور خاص ایٹکنسن کی ستائش کی، جنھوں نے 13 ٹیسٹ میچز میں 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق پیسر کے مطابق وہ ایک مستقل بولر بن سکتے ہیں جو تیز بولرز کے ساتھ برابر رفتار پر کھیلنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • براڈ نے انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے کا طریقہ بتا دیا
  • سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
  • سہ ملکی سیریز: سری لنکا کو دھچکا، کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کرنا پڑیں تو بھی کرینگے ‘ طلال چودھری
  • مستعفی سینئر جج جانبدار تھے ،ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کریں گے، طلال چوہدری