کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام  میمن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بھٹو خاندان نے جنگ لڑی اور اس کی تیسری نسل آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیش پیش تھی۔

سنیئر صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تشکر نہایت ہی اہم دن ہے، صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی ہدایات پر حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ بھر میں یوم فتح اور یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہماری یہ کامیابی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گی کہ کس طرح ہمارے جوانوں نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

یوم تشکر اور یوم فتح کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ہمارے نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں کو بھارت کو بدترین شکست دی ہے،  بھارت کا ایشیئن ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے،  پوری دنیا میں پیغام جا چکا ہے کہ ایشیا میں اگر کوئی سپر ٹائیگر ہے تو وہ پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جنگ ہماری بہادر افواج کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم نے مل کر جیتی ہے، بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگندہ کرتا رہا،  بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی چینلز، وی لاگرز، یوٹیوب اسٹریمز پر پر پابندیاں عائد کی گئیں، لیکن پاکستانی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ 

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ جنگ بھٹو خاندان نے بھی لڑی ہے،  بھارت جنگ بھی کرتا رہا اور ڈرتا  بھی رہا کہ پاکستان  ایٹمی ہتھیاروں کا بٹن نہ دبا دے۔  پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا کوئی اور نہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ہمیں شہید بی بی بھی یاد آئیں، وہ بھی اس جنگ میں موجود تھیں، ہمیں میزائل ٹیکنالوجی دینے والا کوئی اور نہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں۔ اس جنگ میں پاکستان کے سپریم کمانڈر صدر آصف علی زرداری بھی پیش پیش تھے، جنگ میں  بھٹو خاندان کی تیسری نسل چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ  جس طرح بلاول بھٹو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پاکستان  کی جنگ لڑ رہے تھے اس کی مثال  نہیں ملتی،  یہ وہی بلاول ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ  مودی بچر آف گجرات، بچر آف کشمیر ہے،  بھارتیہ جنتا پارٹی نے  چیئرمین بلاول بھٹی کے سر کی قیمت رکھی،   اس کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے اور وہاں پر بھی کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ 

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں بہادر افواج کے ساتھ ساتھ بہادر عوام کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،  بھٹو خاندان کی تینوں نسلیں اس جنگ میں موجود تھیں، ان کے کارنامے اس جنگ میں پیش پیش تھے،  جب تک دنیا قائم رہے گی، پاکستان قائم رہے گا۔ ہمارے جوانوں نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی اس  پر پورا پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینئر وزیر شرجیل انعام انہوں نے کہا بھٹو خاندان میمن نے کہا بلاول بھٹو نے کہا کہ پیش پیش

پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمان میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے، شرجیل انعام میمن

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی کے امیر کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل آ گیا۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ  کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں، سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حافظ نعیم کی جانب سے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت سندھ پر الزامات لگانا مناسب نہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حافظ نعیم شاید بھول رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جن ممبران پر انہوں نے مقدمے قائم کیے تھے، انہوں نے حافظ نعیم کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئرشپ نہیں ملی، ان کے 2 میئر آمریت کے مرہون منت تھے، جماعت والوں کو بھی اب تعمیری سیاست کرنی چاہیے، نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری
  • بجلی لوڈ شیڈنگ پر سڑکیں بند کرنا فیشن بن گیا ہے،شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی، شرجیل میمن
  • فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمن
  • حافظ نعیم الرحمان میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے، شرجیل انعام میمن
  • حافظ نعیم پنجاب میں بیٹھ کر سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں: شرجیل میمن
  • لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے: شرجیل میمن
  • حافظ نعیم پنجاب میں بیٹھ کر سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، شرجیل میمن
  •  بلاول کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم 
  • حکومت سندھ کا ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ