بھارتی چینلز دیکھ کر لگتا ہے کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی، پھر اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں
مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی اور اس کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پانی بہے گا یا مودی کا خون بہے گا۔ بھارت کی سوچ کچھ اور تھی لیکن اللہ نے انہیں رسوا کیا۔ 7 مئی کو بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اسی وقت پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کا بہترین طیارہ تو لے لیا لیکن اس کے پاس بہترین پائلٹ نہیں تھے ۔ بھارت کو اسی دن سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جنگ اس کے بس کی بات نہیں ۔ دوسرے دن اسرائیلی ڈرونز بھیجتے رہے اور وہ یہاں گرتے رہے ۔ اس جنگ کا سندھ میں پہلا شہید مختار لغاری ہی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کہ کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی ۔ بھارتی چینلز دیکھنے پر لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں ۔ بھارتی چینلز نے اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں۔ 10 مئی کو چند گھنٹوں میں پاک افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔ یہاں تک کہ انڈین ملٹری کے ترجمان نے پاکستان کو رُکنے کے لیے کہا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے سرنڈر کے اعلان پر بھارتیوں نے مودی پر تنقید کی ۔ فجر سے شروع ہونے والا آپریشن بُنیان مرصوص عصر پر ختم ہوگیا ۔ اللہ کا شکر ہے اس نے یہ کامیابی عطا کی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بھارتی چینلز نے کہا کہ
پڑھیں:
میثاق جمہوریت، جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کی بنیاد بنا، وزیراعلیٰ سندھ
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے سیاسی انتقام کا دروازہ بند کیا اور مفاہمت، برداشت اور جمہوری تسلسل کی نئی روایات قائم کیں، سی او ڈی نے سیاسی بلوغت، ادارہ جاتی استحکام اور جمہوریت کو نئی جہت دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس تاریخی دستاویز کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، جو آمریت کے خلاف ایک موثر آواز بنی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سی او ڈی جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کی بنیاد بنا، یہ معاہدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس نظریے "جمہوریت بہترین انتقام ہے" کی عملی تصویر تھا۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اسی چارٹر کی بنیاد پر ممکن ہوئی، جس سے صوبوں کو خودمختاری ملی اور مرکز و صوبوں کے درمیان اختیارات کی واضح تقسیم عمل میں آئی۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ آئین سے آرٹیکل 58(2B) کے خاتمے سے پارلیمنٹ کو استحکام ملا اور سیاست کو غیرجمہوری مداخلت سے بچایا گیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے سیاسی انتقام کا دروازہ بند کیا اور مفاہمت، برداشت اور جمہوری تسلسل کی نئی روایات قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سی او ڈی نے سیاسی بلوغت، ادارہ جاتی استحکام اور جمہوریت کو نئی جہت دی۔