مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بہادری سے ملکی دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کی آواز کو بلند کیا ہے اور آج بھی اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ کی سرزمین سے آواز بلند کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پاکستان کے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے لیکن جے یو آئی نے ملک گیر تحریک چلا کر ان کے ارادوں کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے اور مودی نے اسرائیل کی حمایت کر کے مسلمانوں کے خلاف سازش کی ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا ہے اور اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا استقلال اور استحکام ہمیں عزیز ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان کے عوام کے حقوق پر بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام اور ان کے بچوں کا ہے۔ کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وسائل پر بھی ان کے عوام کا ہی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان
بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ مودی نے طاقت کے زور پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا جو انجام ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔‘
مارچ کے شرکا نے مودی مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل بھارت پاکستان جنگ غزہ مولانا فضل الرحمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بھارت پاکستان مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان کا نے اسرائیل نے کہا کہ نہیں کر ہے اور
پڑھیں:
مودی بندگلی میں ‘ دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں : عطاتارڑ
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ برطانی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی اور نہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہے۔ اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ جنگ ختم کرنے کی پہلی کال بھارت نے دی۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط ہے۔ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے یو ٹیوب اکاؤنٹس بند کر دینگے۔ بھارت نے ہار مانی۔ دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں۔ نریندر مودی بند گلی میں جا چکا ہے۔